نگران وزیرا علیٰ بلوچستان کی جانب سے 2علیل صحافیوں کے علاج اور ایک مرحوم صحافی کی فیملی کی مالی معاونت کے وعدے کی تکمیل

83
Caretaker Chief Minister of Balochistan

کوئٹہ۔ 31 اگست (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی جانب سے 2 علیل صحافیوں کے علاج اور ایک مرحوم صحافی کی فیملی کی مالی معاونت کے وعدے کی تکمیل کر دی گئی ہے۔

نگران صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے بتایا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ نے دو علیل صحافیوں کے علاج اور ایک مرحوم صحافی کی فیملی کو درپیش مالی مسائل کا نوٹس لیا تھا،ان کی ہدایت پر مطلوبہ رقم کوئٹہ پریس کلب کے بنک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے،

منتقل کی گئی رقم دو علیل صحافیوں کے علاج و معالجہ اور ایک مرحوم صحافی کی فیملی کی مالی معاونت پر خرچ کی جائے گی ۔وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے میڈیا کے ساتھ خوشگوار اور با اعتماد تعلقات ہماری اولین ترجیح ہے۔