نگران وزیرداخلہ سرفراز احمد بگٹی کا جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

142
Mir Sarfraz Bugti
Mir Sarfraz Bugti

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):نگران وزیرداخلہ سرفراز احمد بگٹی نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چھ جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے وہاں پر موجود تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شہید ہونے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔ پاک فوج کے جوان دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔سکیورٹی ادارے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔