نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑسے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

163

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی): نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑسے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑسے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ۔ملاقات میں صادق سنجرانی نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیےاپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگران وزیرِ اعظم نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین سینیٹ نے امید ظاہرکی کہ نگران حکومت عوامی امنگوں کے مطابق نہ صرف الیکشن کمیشن کی صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد میں معاونت کرے گی بلکہ ملکی معاشی ترقی کے سفر کو مزید تیز کرے گی۔

نگران وزیراعظم نے کہاکہ نگران حکومت بھرپور کوشش کرے گی کہ اس مختصر عرصے میں عوامی نمائندوں کے اعتماد پر پورا اترے۔اس موقع پر سینیٹر دنیش کمار بھی موجود تھے۔