نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے

148
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے

جدہ ۔28ستمبر (اے پی پی):نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے۔ جدہ پہنچنے پر نگران وزیرِ اعظم کا اعلی ٰسعودی حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے عملے نے استقبال کیا۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ ہوائی اڈے سے مکہ معظمہ روانہ ہوئے۔