‏نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کریں گے

109
‏نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):‏نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر شی جن-پنگ کی دعوت پر 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کیلئے بیجنگ، چین کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق وزیرِ اعظم بی آر ایف کی ابتدائی تقریب میں شرکت کریں گے اور18 اکتوبر کو "کنیکٹیویٹی ایک اوپن عالمی معیشت ہے” کے موضوع پر منعقدہ اعلی سطح کے فورم سے خطاب کریں گے۔دورے کے دوران وزیرِ اعظم چین میں چینی صدر شی جن-پنگ سے دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ اعلی چینی قیادت، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں بھی کریں گے۔