نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا تربت میں معصوم محنت کشوں پر دہشت گرد حملہ پر افسوس کا اظہار

138
انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے تربت میں معصوم محنت کشوں پر دہشت گرد حملہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس وحشیانہ فعل کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔