اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈاکٹر محمد معیزو کو دلی مبارکباد دی ہے۔ ‘
اتوار کو ایکس(سابق ٹویٹر) پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر محمد معیزو کے ساتھ مل کر پاکستان اور مالدیپ کے مابین تعلقات اور علاقائی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کام کرنے کے منتظر ہوں ۔