نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 16ویں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تاشقند پہنچ گئے

153

تاشقند۔8نومبر (اے پی پی):نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 16ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئےازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے۔ تاشقند کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ازبکستان کے وزیر اعظم عبدالله نعمتویچ عارفوف نے نگران وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سی ایس او اجلاس میں شرکت کریں گے۔وہ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیر اعظم ازبک قیادت سمیت اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیراعظم ای سی او وژن 2025 پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔