کوئٹہ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے امن وامان کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں نگران وزیر داخلہ و قبائلی امورچیف سیکرٹری بلوچستان ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ، انسپیکٹر جنرل بلوچستان پولیس ، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شریک ہوں گےاجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تربت واقعہ اور بلوچستان میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق بریفننگ دی جائے گی۔
اجلاس میں بحالی امن کی بہتری اور سماج دشمن عناصر سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی پلان کی تشکیل نو کا جائزہ لیا جائے گا۔