نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار

73
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور۔ 04 ستمبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں دو افسران اور ایک جوان کے شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

پیر کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے حادثے کے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ پوری قوم شہداءکے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔