نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ،والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور،میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور اور والٹن روڈ اپ گریڈیشن پراجیکٹس کا تفصیلی دورہ

118
Interior Minister Mohsin Naqvi
Interior Minister Mohsin Naqvi

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ،والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور،میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور اور والٹن روڈ اپ گریڈیشن پراجیکٹس کے تفصیلی دورے کئے۔ والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی،منصوبے کے دونوں اطراف کی 100 فیصد پائلزکا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔وزیر اعلی نے ریلوے کراسنگ فلائی اوور کو 15 فروری تک ٹریفک کے لئے کھولنے کی ڈیڈ لائن دی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے گلبرگ سے والٹن روڈ کو لنک کرنے والی سی بی ڈی روڈ کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے مین بلیوارڈ اور والٹن روڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوور پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا اور منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ کلمہ چوک تا والٹن روڈ سی بی ڈی پنجاب، قائد ڈسٹرکٹ اور سی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ تک آسان رسائی دے گا۔وزیر اعلی نے والٹن روڈ و اے ڈی اے نالہ کی ری ماڈلنگ و اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا اور فلائی اوور پراجیکٹ کو کم سے کم مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی نے والٹن روڈ کی اپ گریڈیشن کے کام کا بھی مشاہدہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور پراجیکٹ سے والٹن روڈ پر ٹریفک کی روانی میں ایک بڑی رکاوٹ ختم ہو جائیگی۔

فلائی اوور کی جگہ پہلے دو پروٹیکٹڈ یوٹرنز بننے تھے جس پر ایک ارب20 کروڑ روپے لاگت آنی تھی۔سی بی ڈی پنجاب، این ایل سی اور نیسپاک نے فلائی اوور کی منصوبہ بندی کی جس سے20 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ہیروز اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس منصوبے کو قوم کے ایک بہادر سپوت میجر محمد ا سحاق شہید کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے سی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ/ والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔والٹن روڈ پر ٹریفک کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ اس منصوبے سے سیوریج کا مسئلہ حل ہوگا۔صوبائی وزیرہاوسنگ اظفر علی ناصر، سیکرٹری ہاوسنگ،کمشنر،سی سی پی او، ایم ڈی واسا، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر (کمرشل) سی بی ڈی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ٹیکنکل) سی بی ڈی، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ سی بی ڈی، ڈائریکٹر نیسپاک،این ایل سی کے پراجیکٹ منیجر، حبیب کنسٹریکشن کے کنٹریکٹر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے بی ڈی، ڈائریکٹر نیسپاک،این ایل سی کے پراجیکٹ منیجر، حبیب کنسٹریکشن کے کنٹریکٹر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔