لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ رات اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زیر تعمیر پل پر مشینری کے ذریعے بھاری گارڈر رکھنے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے پراجیکٹ کی سائٹ کا معائنہ کیا اورٹریفک کی روانی کے لئے یوٹرنز کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کی تعمیرات کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اکبر چوک پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدا رت پراجیکٹ کے کیمپ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ کو پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اورکنٹریکٹر نے تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں نگران وزیر اعلی ٰپنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اکبر چوک فلائی اوور لاہور کا بڑا اور اہم پراجیکٹ ہے۔امید ہے اگلے چند ہفتے میں اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ مکمل ہوجائے گا۔اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ روڈ کے یوٹرنز مکمل ہوگئے ہیں۔وحدت روڈ سے پیکو روڈ سنگل فری ہوگئی ہے۔اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ کے مکمل ہونے سے ٹریفک کے مسا ئل حل ہوں گے۔
اکبر چوک سے ٹاؤن شپ جانیوالی روڈ کی اپ گریڈیشن کررہے ہیں جوایک ماہ میں مکمل ہوجائیگی۔اکبر چوک فلائی اوورپراجیکٹ کے ساتھ ہارٹی کلچر کا کام کر کے روڈ کو خوبصورت بنائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انجکشن سکینڈل میں ملوث سارے ملزمان پکڑیں جائیں گے۔
لاہور کی مال روڈ کو ڈسٹ فری بنایا جائے گااورپلانٹیشن کی جائے گی۔ماڈل روڈ کے فٹ پاتھ کلیئر کرائے جائیں گے۔سیالکوٹ پنجاب کا بڑا شہر ہے،اگلے چند ماہ میں سیالکوٹ شہر میں مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔ جڑانوالہ کے 21گرجا گھر بحال ہوچکے ہیں اورمسیحی برادری کے سپرد کردیئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ وحدت روڈ تا پیکو روڈ سڑک کو مکمل طورپر سنگل فری کردیاگیا۔وحدت روڈ تا پیکو روڈ سڑک پر تمام یو ٹرن مکمل ہوگئے۔سنگل فری ہونے سے ٹریفک کی روانگی میں بہتری آئے گی۔اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ پر تعمیرات کا کام تقریبا90فیصد تک مکمل ہوچکا ہے۔ صوبائی وزرا ءعامر میر، اظفر علی ناصر،بلال افضل،مشیر وہاب ریاض،سیکرٹری ہاؤسنگ وڈی سی لاہور اوردیگر متعلقہ حکا م بھی اس موقع پرموجو دتھے۔