نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا میانوالی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے پولیس جوانوں کو خراج تحسین

142
Federal Interior Minister
Federal Interior Minister

لاہور۔12فروری (اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میانوالی میں قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے دلیری سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔ پولیس نے جرات و بہادری کی ایک اور تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوان قوم کے ہیرو ہیں۔پنجاب پولیس کے جری جوانوں نے دہشت گردوں کا جس بہادری سے مقابلہ کیا اس پر قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی او میانوالی اور تمام پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت اپنی پروفیشنل فورس کے بہادر جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔