نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا ہزارہ موٹر وے حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

108
Syed Arshad Hussain Shah
Syed Arshad Hussain Shah

ہری پور۔08 جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ۔ نگران وزیراعلی نے حادثہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت ،درجات کی بلندی ، پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔