نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا بٹگرام چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن کی کامیابی پرپاک فوج اور ریسکیو اداروں کو خراج تحسین پیش

204
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور۔ 23 اگست (اے پی پی):نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے بٹگرام چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئر لفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیاہے جس پرپاک فوج اور ریسکیو اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں تمام افراد کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ وزیر اعلی نے اس سلسلے میں مقامی کمیونٹی اور انتظامیہ کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی سربراہی میں انتظامیہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حکومت کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں8قیمتی انسانی جانیں بچ گئیں۔