لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم کی سربراہی میں ویمن چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی۔ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم نے ویمن چیمبر آف کامرس کی کارکردگی اوردیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیراعلی محسن نقوی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کر رہے ہیں۔ون ونڈو آپریشن کے ذریعے متعدد این او سیز ایک ہی چھت تلے دستیا ب ہوں گے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ ویمن چیمبر آف کامرس سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے خواتین کا عملی میدان میں موثر کردار ناگزیر ہے۔