نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں بھی سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات کی انسپکشن کا آغاز کردیا گیا

177
Mohsin Naqvi

خانیوال۔ 18 جنوری (اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں بھی سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات کی انسپکشن کا آغاز کردیا گیا۔

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے بوائز ماڈل ہائی سکول کا دورہ کرمے طلباء سے کیرئیر پلاننگ بارے گفتگو اور نصانی کتب سے سوالات پوچھے۔انہوں نے اساتذہ،طلباء کی حاضریاں،سکول کی صفائی چیک کی اور سکول انتظامیہ کو شدید سرد موسم کے دوران بچوں کو گرم ملبوسات پہن کر آنے کی تلقین کرنیکی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تعلم کا شعبہ حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے،شعبہ تعلیم کیلئے مقرر کردہ انڈی کیٹرز پر عمل یقینی بنایا جائے،اساتذہ بچوں کی جدید تقاضوں کے مطابق تدریسی اور اخلاقی تربیت کریں۔\