26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںنگران وزیر اعلی پنجاب کا گھوڑا چوک ڈیفنس موڑفلائی اوور پراجیکٹ کا...

نگران وزیر اعلی پنجاب کا گھوڑا چوک ڈیفنس موڑفلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا

- Advertisement -

لاہور۔4نومبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے رات گئے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑفلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا،صوبائی وزیراظفر علی ناصر بھی ہمراہ تھے۔ نگران وزیر اعلی نے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے فلائی اوور پر سٹیل فکسنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے مزدوروں سے مصافحہ کیا اورتیز رفتاری سے پراجیکٹ پر کام پر شاباش دی۔ محسن نقوی نے منصوبے کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور منصوبے پر دن رات کام جاری ہے، خوشی ہے کہ صبح سے رات گئے تک کام ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ کام کو تیز کیا جائے اور منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، منصوبے پر کام کے دوران موثر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے مکمل ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت اور آسانی ملے گی،سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہو گا۔

سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گھوڑا چوک فلائی اوور تین لینز پر مشتمل ہے،منصوبے پر تقریبا ایک ارب 90کروڑ روپے لاگت آئیگی۔ منصوبے کی تکمیل کے لئے تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں اور منصوبے کو وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر وقت سے پہلے مکمل کریں گے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین اورکمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوانے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت اور تکمیل کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر،ڈی آئی جی آپریشنز،سی ٹی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=408083

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں