نگران وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع کونسل میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد

108
Federal Interior Minister
Federal Interior Minister

قصور۔ 02 ستمبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظہر علی سرور نے ضلع کونسل میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیاہے۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس قصورکی طرف سے جاری پریس ریلیزمیں بتایاگیاکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں فرد اور انتقال کا اجراء درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ،

ڈومیسائل کا اجراء اور دیگر ریونیو سے متعلقہ مسائل کو سنا اور سائلین کی شکایات کو سن کر فوری عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کئے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں،اے سی کوٹ رادھاکشن اور اے سی پتوکی نے بھی اپنی اپنی تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا اور عوام الناس کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کئے