نگران وزیر اعلی پنجاب کی مستونگ دھماکے کی شدید مذمت،ڈی ایس پی سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

111
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سٹیٹ آف دی آرٹ نئی لیب و ڈائیگناسٹک سینٹر کا افتتاح کیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سٹیٹ آف دی آرٹ نئی لیب و ڈائیگناسٹک سینٹر کا افتتاح کیا

لاہور۔29ستمبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے مستونگ میں دھماکے کی شدید مذمت۔دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار۔وزیر اعلی محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعااورکہا کہ عید میلاد النبی ﷺ پرمستونگ میں دہشتگردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ پنجاب حکومت کی ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔