نگران وزیر اعلی پنجاب کی ڈاکٹر فرقد عالمگیر کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

260
Interior Minister Mohsin Naqvi
Interior Minister Mohsin Naqvi

لاہور۔18فروری (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی پی آئی سی کے بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر فرقد عالمگیر کی رہائش گاہ شادمان گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے ڈاکٹر فرقد عالمگیر سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیااور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ نگران صوبائی وزرا ایس ایم تنویر،عامر میر، منصورقادر،اظفر علی ناصر،بلال افضل، مشیر وہاب ریاض اور سی سی پی او لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔