لاہور۔10اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ کے والدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں نعیم اشرف بٹ اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالی آپ کے والد مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔