کراچی۔ 01 جنوری (اے پی پی):سندھ کے نگران وزیر برائے صنعت و تجارت اور ریونیو محمد یونس ڈھاگا نے نوری آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر نوری آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کے متعلقہ افسران موجود تھے۔اپنے دورے میں نگراں وزیرنے سندھ حکومت کی جانب سے نوری آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے دی گئی فائر ٹینڈر انتظامیہ کے حوالے کی۔اس موقع پر نگراں وزیرِنے نوری آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں کام کرنے والے مزدوروں کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ کے دفتر سے ملحقہ9ایکڑ اراضی جدید اسپورٹس کمپلیکس کے لئے مختص کرنے کا بھی اعلان کیا
جس سے نوری آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں رہنے والے مزدوروں کے بچوں اور قریبی آبادیوں کے رہنے والوں کو کھیل کی سرگرمیوں کے لئے میدان اور دیگر ضروری سہولیات مہیا ہوں گی۔ بریفنگ کے دوران نگران وزیرکو بتایا گیا کہ نوری آباد سمیت سندھ کے تمام سائٹ ایریاز کی ڈیجیٹلائزیشن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اب سندھ کی تمام سائٹ کا اراضی ریکارڈ کمپیوٹر پر موجود ہوگا جس سے اراضی ریکارڈ میں ہیر پھیر کی گنجائش ختم ہوجائے گی۔اپنے دورے میں نگراں وزیر محمد یونس ڈھاگا نوری آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کے مختلف حصوں میں گئے اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں۔