
اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات، محمد سمیع سعیدنے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کے خلاف کاروائی کو مزید سخت کرنےکی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کو یہاں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی)کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کو کو ہدایت کی گئی کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں میں استحکام لائیں تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا ، چیف ادارہ شماریات ، چاروں صوبوں کے نمائندوں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور دیگر متعلقہ شراکت داروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ادارہ شماریات کے حکام نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں اور مہنگائی کے اعداد و شمار پر ایک تفصیلی بریفنگ دی جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کے نمائندوں نے گندم، چینی اور دیگر ضروری اشیاء کی موجودہ پیداوار اور فراہمی کے بارے میں فورم کو آگاہ کیا۔نگراں وزیر منصوبہ بندی نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کے خلاف کارروائی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی۔
انہوں نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور مجسٹریٹس کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ہدایات جاری کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سپلائی چین کے نظام میں توازن کو برقرار رکھنے اور اس کی سخت مانیٹرنگ کے لئے ادارہ شماریات کی طرف سے بنائی جانے والی ایپ کی رسائی تمام صوبوں کو دے دی ہے تاکہ صوبوں میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کی نگرانی، صارفین کے لئے ان کی فراہمی اور قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔