20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنگران وزیر خارجہ کی یورپین پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین...

نگران وزیر خارجہ کی یورپین پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور یورپی یونین کے مابین پارلیمانی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی موضوعات پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

برسلز ۔27نومبر (اے پی پی):نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے برسلز میں یورپین پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ڈیوڈ میک السٹر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور یورپی یونین کے مابین پارلیمانی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برسلز میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ڈیوڈ میک السٹر نے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں برسلز آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ تعمیری شراکت داری کا خواہاں ہے۔

یورپین یونین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ جی ایس پی پلس کا تسلسل خوش آئند اقدام ہے جس سے دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مزید وسعت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان اور یورپی یونین کے مابین پارلیمانی سطح پر روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین یورپین یونین خارجہ امور کمیٹی نے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹیجک تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے ہر ممکن معاونت کی فراہمی کا یقین دلایا۔ یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ بھی اس ملاقات میں شریک تھیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414709

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں