نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی و وسطی ایشیاءایلس جی ویلز کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی و وسطی ایشیاءایلس جی ویلز نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک۔امریکہ تعلقات اور بالخصوص اقتصادی تعاون کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خطہ میں سیکورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی و وسطی ایشیاءایلس جی ویلز نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک۔امریکہ تعلقات اور بالخصوص اقتصادی تعاون کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خطہ میں سیکورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس طرح کے دوطرفہ دورے اہم امور پر ایک دوسرے کے نکتہ نظر کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ وزیر خزانہ نے انہیں ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ مشکلات کے باوجود پاکستان کی معیشت نمو کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کی شرکت کے بارے میں بھی انہیں آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کی لعنت کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ایلس جی ویلز نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کے مو¿قف کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اہم ہیں اور امریکہ انہیں آگے بڑھانا چاہتا ہے۔