
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی ۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق سعودی سفیر کی جانب سے نگران وزیر داخلہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی گئی ۔
ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی ۔نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔
نگران وزیر داخلہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔