نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان اقوام متحدہ کے امن مشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے کہاہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔انہوں نے یہ بات پیرکویہاں اقوام متحدہ کے امن مشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔ وفد میں اقوام متحدہ امن مشن کے انڈر سیکریٹری لیکریکس پیری جین اور اقوام متحدہ امن مشن معاون برائے ملٹری اور پولیس …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے کہاہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔انہوں نے یہ بات پیرکویہاں اقوام متحدہ کے امن مشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔ وفد میں اقوام متحدہ امن مشن کے انڈر سیکریٹری لیکریکس پیری جین اور اقوام متحدہ امن مشن معاون برائے ملٹری اور پولیس بھی شریک ہوئے ۔نگران وزیرداخلہ نے کہاکہ اقوام متحدہ امن مشن کے ساتھ کام کرنے والے پو لیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اقوام متحدہ امن مشن کے انڈر سیکریٹری نے کہاکہ اقوام متحدہ کے بین الاقوامی امن مشنز میں پاکستان کا اہم کردار رہا ہے اوربین الاقوامی امن مشنزمیں پا کستان کی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے ۔ اقوام متحدہ امن مشن نے پاکستان پولیس اہلکاروں کی امن مشن میں خدمات اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔