کوئٹہ۔ 06 نومبر (اے پی پی):نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعاد خالد نیاز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،
سول ہسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے پھیلائو کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ،انہوں نے بتایا کہ متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کو کراچی ہسپتال کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے لہذا کانگو وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کوعلاج و معالجے اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سندھ حکومت کا تعاون درکار ہے
جس پر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعاد خالد نیاز نے کانگو وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کے حوالے سے بہتر علاج معالجے اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سندھ حکومت کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی دلائی۔