نگران وفاقی وزیرتوانا ئی محمد علی سے اے ڈی بی کی ٹیم کی ملاقات

130
نگران وفاقی وزیرتوانا ئی محمد علی

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی): نگران وفاقی وزیرِتوانائی محمد علی سےایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں بجلی کےشعبہ میں اصلاحات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعہ کو وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاور سیکٹر میں دو طرفہ سرمایہ کاری،فنڈڈ منصوبوں پر پیشرفت اورتوانائی کے شعبہ کی کارکردگی کے حوالے سے پاور سیکٹر میں موثر اصلاحات کے لیے وسائل کے انتظام پر بات چیت کی گئی ۔اس دوران پاور سیکٹر کے مسائل کے لیے ایک منظم طریقہ کار تجویز کیا گیا جبکہ بنیادی ڈھانچے کی مجموعی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔