نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی سی ای او انوسٹمنٹ سمٹ میں شرکت

97
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی سی ای او انوسٹمنٹ سمٹ میں شرکت

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے جمعرات کو یہاں سی ای او انوسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی۔ تقریب میں بزنس کمیونٹی کی پسندیدہ کتاب ”100 بیسٹ پرفارمنگ سی ای اوز اینڈ کمپنیز آف پاکستان“ کا اجراءہوا۔

سی ای او کلب پاکستان کے بانی اور صدر اعجاز نثار نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کو کتاب تحفہ میں پیش کی۔ کتاب میں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے 100 پاکستانی سی ای اوز کی کامیابی پر مشتمل اسٹوریز شامل ہیں جنہوں نے تمام تر مشکل حالات میں دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تصور کو اجاگر کیا۔