22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںنگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کامیانوالی ٹریننگ ائیر بیس پردہشت گردوں...

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کامیانوالی ٹریننگ ائیر بیس پردہشت گردوں کاحملہ ناکام بنانے والے بہادر جری جوانوں کو خراج تحسین…. حملہ ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے ہیرو ہیں،مرتضیٰ سولنگی

- Advertisement -

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے بہادر جری جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، حملہ ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے ہیرو ہیں، بہادر جری جوانوں کو سلام پیش ہے۔

ہفتہ کو اپنے بیان میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گرد چاہے کتنے نام بدلیں، قوم اور بہادر افواج انہیں نہ صرف اچھی طرح جانتے ہیں بلکہ ان کے مذموم مقاصد کو پہلے کی طرح ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں