- Advertisement -
اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے روزنامہ پاکستان کے ایگزیکٹو ایڈیٹر نوابزادہ خورشید کی ہمشیرہ معروف شاعرہ و ادیبہ سیدہ قمر سلطانہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ قمر سلطانہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔\
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414521
- Advertisement -