
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے معروف دانشور، شاعر، ناول نگار، مترجم اور ایڈیٹر احمد سلیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ معروف دانشور، شاعر، ناول نگار، مترجم اور ایڈیٹر احمد سلیم کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، احمد سلیم پوری زندگی ثابت قدمی سے جمہوری اقدار، محنت کش عوام، ملک کے پسماندہ، محروم، کمزور اور مظلوم لوگوں کی آواز بنے رہے۔
انہوں نے کہا کہ احمد سلیم کا انتقال میرے لئے ذاتی نقصان ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔\932