
کوئٹہ۔9دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے ہفتہ کو قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے کوئٹہ بیورو کا دورہ کیا۔ اے پی پی کوئٹہ بیورو پہنچنے پر بیورو چیف نذر محمد جمالی نے اپنے سٹاف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعا ت کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کو اے پی پی کوئٹہ بیورو کے امور کار پرتفصیلی بریفنگ دی ۔
اس موقع پرنگران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بطوروزیر اطلاعات و نشریات اپنے مختصر عرصے میں اے پی پی سمیت وزارت اطلاعات کے دیگر اداروں کو عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے، ریڈیو پاکستان، پی ٹی وی اور اے پی پی کے ملازمین کے جائز مسائل کا ازالہ کرنے کے ساتھ ان کی استعداد کار میں اضافے کے لیے متعلقہ اداروں کے سربراہان کوہدایات جاری کروں گا۔