اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد (کل )بدھ کو اسلامی نظریاتی کونسل میں کتاب "سیرو فی الارض” کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیر مذہبی امور کے علاوہ تقریب میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمیں ڈاکٹر قبلہ ایاز اور اہم مذہبی وسماجی شخصیات اہم تصنیف "سیرو فی الارض” پر اظہار خیال کریں گے ۔