اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور، ڈاکٹر شمشاد اختر نے گلوبل فنانشل سروسز کمپنی موڈیز کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی ہے۔
اتوار کے روز وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈاکٹر شمشاد اختر نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دینے اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کی مثبت کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھنے اور شفافیت کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔