اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نگرانوفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات، اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے عالمی بینک، آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور محمد بن ہادی الحسینی سے ملاقات کی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے، مالیات اور محصولات کے معاملات میں تعاون بڑھانے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور باہمی اقتصادی ترقی کے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرا نے مزید باہمی تعاون کے فروغ کے امکانات کے بارے میں امید کا اظہار کیا اور اپنے ممالک کے اقتصادی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401327