نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی سے معروف ثقافتی اور ترقیاتی تنظیم سورمیون کی ملاقات

191
Federal Minister Madad Ali Sindhi
Federal Minister Madad Ali Sindhi

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):نگران وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی سے معروف ثقافتی اور ترقیاتی تنظیم سورمیون نے پیر کو ملاقات کی ۔ ملاقات میں سندھ کی ثقافت کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تنظیم کے ارکان نے ثقافت کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار پر وفاقی وزیرکا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم نےمعاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے تنظیم کے عزم کو سراہا۔

وفاقی وزیر نے سورمیون کے کردار کی تعریف کی جو معاشرے کی بہتری کے لئے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ اس موقع پر سورمیون کے نمائندے گلناز شیخ، ندا دیو، شبانہ سلیم، پارس فاروق، عابدہ راز اور نجمہ چانڈیو بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں خواتین کو بااختیار بنانے اور موسمیاتی تبدیلی میں صنفی کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ تنظیم اپنے مشن کو آگے بڑھانے اور قوم کے ثقافتی اور سماجی رابطوں میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔