نگران وفاقی وزیر جمال شاہ کی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو 29 ویں چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

179
Caretaker Federal Minister Jamal Shah
Caretaker Federal Minister Jamal Shah

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو 29 ویں چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں نگران وفاقی وزیر جمال شاہ نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اعلیٰ عدلیہ لوگوں کے اعتماد اور احترام کو حاصل کرنے کے لیےاقدامات اٹھائے گی ۔