نگران وفاقی وزیر خلیل جارج کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، کچن،ہسپتال،خواتین وارڈز اور پی سی او کی سہولیات وانتظامات کا جائزہ لیا

108
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج

لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے جمعہ کے روز کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا۔ خلیل جارج نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان سے جیل کے ماحول بارے پوچھا ۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے جیل میں موجود کچن،ہسپتال،خواتین وارڈز اور پی سی او کی سہولیات وانتظامات کا جائزہ بھی لیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل جارج نے کہا کہ جیل میں قیدیوں کو مختلف تربیتی کورسز بھی کروائے جا رہے ہیں جو انہیں پاکستان کے بہترین شہری بنانے میں کارگر ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔