نگران وفاقی وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی سے برازیل کی آرمڈ فورسز کے چیف آف سٹاف ایڈمرل ایڈیمیر سوبرینہو کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی سے برازیل کی آرمڈ فورسز کے چیف آف سٹاف ایڈمرل ایڈیمیر سوبرینہو نے ملاقات کی جوکہ منگل کو راولپنڈی میں وزارت دفاع میں ہوئی۔ وفاقی وزیر نے ایڈمرل کا خیر مقدم کیا ۔ یہ کسی برازیلی چیف آف سٹاف کی طرف سے پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون اور علاقائی …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی سے برازیل کی آرمڈ فورسز کے چیف آف سٹاف ایڈمرل ایڈیمیر سوبرینہو نے ملاقات کی جوکہ منگل کو راولپنڈی میں وزارت دفاع میں ہوئی۔ وفاقی وزیر نے ایڈمرل کا خیر مقدم کیا ۔ یہ کسی برازیلی چیف آف سٹاف کی طرف سے پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے خواہ یہ کسی شکل میں ہو اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی برادری سے کثیرالجہتی تعاون کیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے کوششوں پر زوردیا اور خاص طورپر پاکستان میں خیبر 4، آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ وفاقی وزیر دفاع نعیم خالد لودھی نے کہا کہ پاکستان برازیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔