اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے بدھ کو فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کے فنانشل ایڈوائزر اینڈ مینجمنٹ کے ساتھ نجکاری کمیشن کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو ایف ڈبلیو بی ایل کی نجکاری کے مجوزہ لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
ایف ڈبلیو بی ایل کے سی ای او اور صدر فرخ اقبال نے اجلاس کو آڈٹ شدہ اکاؤنٹس اور مینجمنٹ اکاؤنٹس کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے مالیاتی مشیر اور انتظامیہ کو اس عمل کو تیز کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ کوئی تاخیر نہ ہو۔ ممکنہ سرمایہ کاروں کی پیشگی اہلیت کے لئے ضروری شرائط کی تکمیل کی ٹائم لائنز پر اتفاق کیا گیا اور اسے حتمی شکل دی گئی۔
مالیاتی مشیر کے ساتھ مالیاتی خدمات کے معاہدے میں توسیع کے بعد یہ پہلی اعلیٰ سطحی میٹنگ تھی جس کی منظوری نجکاری کمیشن بورڈ نے 10 نومبر 2023 کو دی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417416