نگران وفاقی وزیر قومی صحت محمد یوسف شیخ کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر قومی صحت محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گاجبکہ کئی چیلنجز درپیش ہونے کے باوجود پولیو کے خاتمہ میں پیش رفت پر کنٹری ٹیم قابل ستائش ہے۔ انہوں نے یہ بات پولیو کے خاتمہ کے بارے میں وزارت قومی سطح میں اعلیٰ سطحی اجلاس …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر قومی صحت محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گاجبکہ کئی چیلنجز درپیش ہونے کے باوجود پولیو کے خاتمہ میں پیش رفت پر کنٹری ٹیم قابل ستائش ہے۔ انہوں نے یہ بات پولیو کے خاتمہ کے بارے میں وزارت قومی سطح میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کہی جس میں وفاقی وزیر کو پولیو کے خاتمہ بارے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے پولیو کے کیسزمیں کمی لانے اور پولیو کے مکمل خاتمہ بارے تفصیلی بریفنگ دی اور وزیر کو 2018-19کے دوران پولیو وائرس کے کم پھیلاﺅ والے سیزن کی حکمت عملی بارے بریف کیا۔ بریفنگ میں سیکرٹری وزارت قومی صحت کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید اور وزارت قومی صحت کے ڈائرےکٹر جنرل ڈاکٹر اسد حفیظ بھی موجود تھے۔