اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر میاں مصباح الرحمن کو وزارت تجارت و ٹیکسٹائل اور وزارت صنعت و پیداوار جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کو ایوی ایشن ڈویژن، وزارت دفاع، وزارت د فاعی پیداوار اور قومی سلامتی ڈویژن کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ دونوں نگران وفاقی وزراءنے بدھ کو ایوان صدر میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔