نگران پنجاب حکومت کی مہم ”اب گاؤں چمکیں گے“ بھرپور طریقے سے جاری

127
نگران پنجاب حکومت

گوجرانوالہ 30 اگست (اے پی پی):نگران پنجاب حکومت کی مہم ”اب گاؤں چمکیں گے“ بھرپور طریقے سے جاری ،ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے دیہاتوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں صفائی آپریشن جاری ہے،

ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے دیہاتوں میں 30 اگست تک مجموعی طور پر 683سرگرمیاں (67کوڑا پوائنٹس،334مقامات کی مینوئل سویپنگ،59ڈور ٹو ڈور کولیکشن،210 مقامات کی ڈی سیلٹنگ اور 13بڑے کوڑا پوائنٹس)کو کلیئر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران حکومت پنجاب کی جاری مہم ”اب گاؤں چمکیں گے“کے تحت تحصیل وزیر آباد میں 19کوڑا پوائنٹس،162مقامات کی مینوئل سویپنگ،15 مقامات کی ڈور ٹو ڈور ، 22 کی ڈی سیلٹنگ کی گئی اور 3 بڑے مقامات کو کلئیر کیا گیا،تحصیل صدر میں 18کوڑا پوائنٹس،43مقامات کی مینوئل سویپنگ، 34ڈور ٹو ڈور سرگرمیاں،110مقامات کی ڈی سیلٹنگ اور 10بڑے کوڑا پوائنٹس کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح تحصیل کامونکی میں 25کوڑا پوائنٹس،113مقامات کی مینوئل سویپنگ،08ڈور ٹو ڈور سرگرمیاں،74مقامات کی ڈی سیلٹنگ کی گئی۔تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 05کوڑا پوائنٹس،16مقامات کی مینوئل سویپنگ، 02 ڈور ٹو ڈور ،04مقامات کی ڈی سیلٹنگ کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے کہا کہ نگراں حکومت پنجاب کی جاری مہم ”اب گاؤں چمکیں گے“ کے تحت ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے دیہاتوں کو شہری طرز پر حکومتی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دیہات کو بھی شہروں کی طرز پر ملنے والی سہولیات میں پینے کا صاف پانی، اسٹریٹ لائٹس، صفائی ستھرائی،

عملہ کی تعیناتی،اس کے ساتھ دیہات میں شہروں کی طرح کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹس، ڈیتھ اور میریج سرٹیفیکٹس حاصل کرنے کی سہولتیں بھی میسر ہوں گی۔انہوں نے یونین کونسل سیکرٹریز کو ہدایت کی وہ تمام سرگرمیوں کی نگرانی پابندی سے کریں اور تصاویری ثبوت و دیگر ڈیٹا موبائل ایپ پر بر وقت اپلوڈ کریں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنے علاقوں کی صفائی میں لوکل گورنمنٹ کے علاوہ دیگر افسران و عملہ سے تعاون کریں۔