کراچی۔ 06 دسمبر (اے پی پی):نگراں صوبائی وزیرِ اطلاعات ، اقلیتی امور و سماجی تحفظ محمد احمد شاہ سے ان کے دفتر میں نگراں صوبائی وزیرِ تعلیم رعنا حسین نے ملاقات کی ۔
بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبے کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور انہیں بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔