23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںنگراں صوبائی وزیر اطلاعات کی متحدہ عرب امارات کی عوام کو قومی...

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات کی متحدہ عرب امارات کی عوام کو قومی دن کی مبارکباد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر شیخ محمد بن زاید النہیان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ، ہفتے کو اپنے بیان میں نگران صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بلوچستان جان اچکزئی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر صدر مملکت شیخ محمد بن زایدالنہیان اور متحدہ عرب امارات کی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ محمد بن زاید النہیان کی دور اندیش قیادت میں متحدہ عرب امارات کی شاندار ترقی اور کامیابیوں پر خوشی اور مسرت محسوس کرتا ہوں۔ انہوں نے اتحاد، اتفاق اور خوشحالی کے پائیدار جذبے کی تعریف کی جو متحدہ عرب امارات قوم کی اولین خصوصیات میں شامل ہے۔ صوبائی وزیر جان اچکزئی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات کو اُجاگر کرتے ہوئے مشترکہ اقدار اور مشترکہ اہداف پر زور دیا جو دونوں خطوں کو باندھتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور شہریوں کے لیے مسلسل کامیابی، امن اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے باہمی فائدے اور خطے کے لیے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جائیں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415826

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں