نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج پیر کو قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے

79
Caretaker Prime Minister
Caretaker Prime Minister

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج پیر کو آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 67ویں قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم چیمپئن شپ کا فائنل میچ دیکھیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم تقریب کے شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔