نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی ملاقات

172

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ملاقات کی۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں منیر اکرم نے وزیراعظم کو آئندہ آنے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی(یو این جی اے 78) کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے منیر اکرم کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر پاکستان کی مثبت نمائندگی کرنے پر سراہا۔